تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:42

چھوٹے پردے پر کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کترینہ کیف

جنگ نیوز -
ممبئی …بھارتی اداکارہ کترینہ کیف چھوٹے پردے پر کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ ان کی رائے میں اچھی ہندی نہ بول پانے کے سبب وہ ٹی وی کے لیے غیرمناسب ہیں۔ ایسے تو بھارتی فلم ایکٹرز کا ٹی وی شوز میں کام کرنا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے لیکن بالی ووڈ باربی کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی شوز کی میزبانی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔ ان کے مطابق ان کی ہندی اتنی اچھی نہیں ہے کہ وہ ٹی وی پر کام کر پائیں اور اسی سبب انہوں نے ایسا کرنے کی کبھی کوشش بھی نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف کے والد بھارتی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی والدہ برطانوی ہیں۔وہ ہانگ کانگ میں پیدا ہوئی تھیں اور بالی ووڈ کا حصہ بننے سے پہلے لندن میں رہا کرتی تھیں اور اسی سبب ان کی ہندی درست اور بہتر نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.