19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:42
ہلمند: سات افغان پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر قتل کردیاگیا
جنگ نیوز -
کابل …افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں چیک پوائنٹ پر سات پولیس اہلکاروں کوزہردینے کے بعد گولیاں مار کرہلاک کردیا۔صوبہ ہلمند کے گورنر کے مطابق شہر لشکر گاہ کی چیک پوائنٹ پر یہ واقعہ پیش آیا،جہاں غیرملکی فوجیوں سے علاقوں کاکنٹرول مقامی سکیورٹی فورسز کو منتقل کیے جانے کی تقریبات جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکارون کو پہلے زہر دیاگیا اور اس کے بعد گولیوں کی بوچھاڑ کرکے ہلاک کردیا۔