تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:26

سوئس بینکوں میں کالا دھن رکھوانے والوں میں بھارتی سرفہرست

جنگ نیوز -
نئی دہلی ... سوئس بینکوں میں سب سے زیادہ کالا دھن بھارتیوں کا جمع ہے۔ جو پانچ سال پہلے بھی 14 سو 56 ارب ڈالر سے زیادہ تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارتیوں نے اتنا زیادہ کالا دھن سوئس بینکوں میں جمع کرا رکھا ہے جتنا دنیا کے تمام دیگر ملکوں نے مل کر بھی جمع نہیں کرایا2006 میں سوئس بینکنگ ایسو سی ایشن کی رپورٹ کی مطابق بھارتیوں کی جانب سے جمع کرایا گیا کالا دھن ان کے دیش کی جانب سے لیے گئے غیر ملکی قرضوں سے 1200 فی صد زیادہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اگر اس رقم کو تقسیم کیا جائے تو 45 کروڑ بھارتیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے جاسکتے ہیں۔ جنوبی ایشیامیں شاید کوئی ایسا سیاست داں اور اعلیٰ حکومتی اہلکار نہیں ہوگا جس کا غیرملکی اکاوٴنٹ نہ ہو۔ من موہن سنگھ کی حکومت پر سوئس بینکوں میں موجود رقم کو واپس لانے کیلیے سپریم کورٹ کا سخت دباوٴ ہے مگر وہ اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کے بجائے معاملے کو ٹالنے والے اقدامات کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئس بینکوں میں بھارتیوں کی جو رقم جمع ہے اگر اس کی سرمایہ کاری کی جائے تو اس کا انٹرسٹ بھارت کے مرکزی بجٹ سے زیادہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.