تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:34

گورنر سندھ کی واپسی ،سیاسی جماعتوں کی عدم تنقید

آج نیوز - ڈاکٹر عشرت العباد کی بطور گورنر سندھ واپسی کی وجہ کچھ بھی ہو، تاہم سیاسی جماعتوں نے اسے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔ڈاکٹر عشرت العباد کی بطور گورنر سندھ واپسی سے جہاں ایک جانب ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی کا راستہ ہموار ہوا ہے وہیں سیاسی جماعتوں نے بھی ماضی کے برعکس اسے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا اور اسے ایم کیو ایم کا زاتی معاملہ قرار دیا ہے۔بے جا تنقید سے گریز کے رویے سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ سیاسی جماعتیں تنقید برائے تنقید کی بجائے حالات کا ادراک کرتے ہوئے پختہ سوچ کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ایم کیو ایم کی واپسی کی وجہ کچھ بھی ہو، تاہم اس سے متحدہ اپوزیشن کے فوری قیام کا امکان ختم ہوگیا ہے۔گورنر سندھ عشرت العباد کی واپسی کے بعد اب دیگر جماعتوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کراچی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام کوششیں بروے کار لائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.