20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:26
چین: رشوت کے جرم میں دو سابق نائب مئیروں کو سزائے موت
جنگ نیوز -
یجنگ ... چین کے دو سابق نائب مئیروں کو کروڑوں ڈالر رشوت لینے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی ۔مشرقی چین کے شہرہینگ زو اور سوزو کے نائب مئیرز پر بھاری رشوتیں لینے کا الزام تھا،جس کے خلاف انہوں نے اپیل بھی دائر کررکھی تھی مگر چین کی سپریم کورٹ نے دونوں کے کیسز کا جائزہ لینے کے بعد سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔ مئیرز پر اپنے عہدوں کو جائیدادیں بنانے ، رعایتیں لینے اور ٹیکس کی چھوٹ حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا۔ صرف ایک مئیر کے اثاثوں کی مالیت تین کروڑ ڈالر سے زیادہ تھی۔ دونوں ملزمان کو چین کی عدالت نے 2008 میں سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد اعلیٰ عدالتوں نے ان کی جانب سے کی جانے والی رحم کی اپیلوں کو مسترد کردیا تھا۔