20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:26
نئی اینی میٹڈ فلم ’کارز 2 ‘دو دن بعد برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی
جنگ نیوز -
لندن ... نئی اینی میٹڈ فلم کارز 2 بائیس جولائی کو برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔بچوں کے لئے بنائی گئی یہ فلم کارز کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں کچھ کاریں ایک گراں پری میں حصہ لیتی ہیں، تاہم اس دوران کچھ دلچسپ واقعات سامنے آتے ہیں،جن میں کچھ جاسوسی کے کام بھی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کے لئے بہت پرجوش ہیں۔