تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:26

لاہور میں بھائی نے ذہنی مریضہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں ایک شخص نے اپنی جواں سالہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا،ماں کا کہنا ہے کہ مقتولہ ذہنی مریضہ تھی۔جیو نیوز کے نمائندے میاں عابد کے مطابق قتل کی یہ واردات مال روڈ پرمصروف کاروباری مرکزکے پیچھے واقع موجود ایک بوسیدہ کوارٹر میں ہوئی، جس میں بیوہ زیب النساء اپنے3بیٹوں اور2 بیٹیوں کے ساتھ زندگی کے دن گزار رہی ہے۔زیب النساء نے بتایا کہ اس کے بیٹے تو نارمل ہیں لیکن بیٹیاں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی دماغی توازن کھو بیٹھی ہیں۔چھوٹی بیٹی نوشین اسی حالت میں گھر سے بھاگ جاتی تھی،جس پر اسے باندھ کر رکھا جاتا تھا،نوشین نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس کے بھائی رضوان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔مقتولہ کے بھائی کاشف نے بتایا کہ گھر کا واحد کفیل ملزم رضوان ہے جو ایک دکان پرسیلز مین ہے،تھوڑی سی تنخواہ میں گزر اوقات مشکل ہے، مقتولہ ذہنی معذور تھی۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ نوشین کے قتل کی وجہ غربت ہے،نفسیاتی بیماری، یا کچھ اور؟۔معاملے کی تہہ تک پہنچنا اور اصل محرکات کو سامنے لایا جانا اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.