20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:54
شاہد آفریدی کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
جنگ نیوز -
کراچی....... . سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی کے والد صاحبزادہ فضل الرحمان خان آفریدی طویل علالت کے بعد آج صبح کراچی میں انتقال کرگئے۔شاہد آفریدی کے والد صاحبزادہ فضل الرحمان خان آفریدی کی عمر 67 برس تھی ،،مرحوم نے 6 بیٹے اور 6 بیٹیاں سوگوارچھوڑی ہیں ۔فضل الرحمان خان آفریدی طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ دو ماہ امریکا میں زیر علاج رہنے کے بعد کراچی واپس آگئے لیکن طبعیت خراب ہونے کے باعث کراچی کے مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج رہے۔۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بھائی نے بتایا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصرکراچی کے علاقے گلشن اقبال 13ڈی ون میں مدینہ مسجد میں ادا کی جائے گی ،اورتدفین اسکاوٹ کالونی قبرستان میں ہوگی ۔