تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:23

امریکامیں شدید گرمی کی لہر ، 13افراد ہلاک

جنگ نیوز -
اوکلاہوما. . . ... امریکا میں شدید گرمی کی لہر سے اب تک تیرہ لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ ریکارڈ گرمی سے اوکلاہوما کی سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ امریکی حکام کے مطابق رواں مہینے کے دوران گرمی نے امریکا میں پچھلے ایک ہزار سے زیادہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے اٹھارہ ریاستوں میں شدید گرمی کی وجہ سے انتباہ جاری کردیا ہے۔ زیادہ تر مقامات پر اوسطاً درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ کی حد چھورہا ہے۔ مونٹانا سے ٹیکساس اور ویسٹ ورجینیا تک شدید گرمی کی لہر نے امریکی عوام کو پسینے پسینے کردیا ہے۔ بچے کیا بڑے بھی عوامی مقامات پر لگے فواروں سے قدرت کی آگ ٹھنڈی کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ گرمی کی شدت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اوکلاہوما میں کئی سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق شدید گرمی کی لہر آنیوالے دنوں میں مشرقی علاقوں میں ڈیرہ ڈالے گی۔ امریکا میں ہر سال گرمی سے اوسطاً ایک سو باسٹھ افراد ہوجاتے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.