تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:34

پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے اندر پانچ افراد قتل

جنگ نیوز -
پشاور. . . . ... پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کے مختلف واقعات میں پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ارشد نامی شخص نے اپنے بھائی شاکر اور اس کی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ کوتوالی کی حدود میں عالمگیر نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ دادزئی سے ایک نامعلوم خاتون اور نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جنھیں تشدد کرکے قتل کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.