20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:34
لاہور:ڈاکووٴں نے چونگی امرسدھو میں گھر لوٹ لیا
جنگ نیوز -
لاہور.. .... لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں چار ڈاکوایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مین بازار کے قریب چار ڈاکو ایک شخص محمد اسحاق کے گھر داخل ہوئے، انہوں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر کے ڈاکو بیس تولے زیورات، بیس ہزار روپے نقدی اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ محمد اسحاق کے بیٹے محمد شکیل کا کہنا تھا کہ پولیس ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کر رہی، وہ چوری کا مقدمہ درج کرانے کیلئے دباوٴ ڈال رہی ہے۔