20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:13
ایران نے یورینیم پلانٹ کی جاسوسی کرنیوالا امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا
جنگ نیوز -
تہران. . . .. . ایرانی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی جاسوس طیارہ مارگرایاہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون ایران کی فورڈو یورینیم پلانٹ کی جاسوسی کررہا تھا، اور اسے ایٹمی پلانٹ کے قریب مارگرایا گیا،ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے گارڈز نے طیارہ مارگرایاہے، ایٹمی پلانٹ ایران کے ملٹری کامپلیکس کے قریب قائم ہے، تاہم اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ طیارہ کب گرایا گیاتھا۔