تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:8

کراچی،رینجرز کے اضافی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . پاکستان رینجرز کے سندھ میں اضافی اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز کے پولیس کی طرز پر کارروائیاں کرنے کے اختیارات کی مدت ختم ہوگئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز کو کراچی کے پانچوں اضلاع میں ناکہ بندی کرکے چیکنگ کرنے، سرچ آپریشن اور چھاپے مارنے کے لئے پولیس کی طرز کے خصوصی اختیارات سندھ حکومت کی طرف سے دیئے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔ تین ماہ کے لئے اختیارات کا نوٹیفکیشن 20 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔ آج حکومت سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں مزید 3ماہ کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.