20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:37
چیئرمین نیب کی تقرری،مہلت میں توسیع کیلئے وفاقی حکومت کی درخواست
جنگ نیوز -
اسلام آباد.. . . ... . حکومت نے چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے عدالت کی طرف سے دی جانے والی مہلت میں توسیع اور جسٹس ریٹائرڈ دیدارشاہ کا تقرر کالعدم ہونے کے خلاف نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نظرثانی اپیل کے زیر سماعت ہونے کی وجہ سے حکومت کے لئے چیئرمین نیب کا تقررکرنا ممکن نہیں ہے، اس لئے دیدارشاہ کاتقرر کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کے فیصلہ ہونے تک تقرر عمل میں مہلت دی جائے، سپریم کورٹ کی طرف سے حکومت کو چیئرمین نیب کے تقرر کے لئے دی جانے والی مہلت 21 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔