20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:59
فرانس:چوہدری اکرم کی غلام نبی فائی کی گرفتار پر مذمت
جنگ نیوز -
پیرس. . . ... .رضا چوہدری…پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے سینئر رہنما چوہدری محمد اکرم وسن نے غلام نبی فائی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکا میں جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے سرگرم رہنما غلام نبی فائی کی امریکا میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چوہدری اکرم وسن کا کہنا تھا کہ غلام نبی فائی ایک مخلص اور انسانی حقوق کیلئے ء جدوجہد کرنے نہایت شریف انسان ہیں۔اس عمر میں ان کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراد دیتے ہوئے مختلف بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کرنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت اقدام ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں ان کو فوری طور رہا کیا جائے۔ انہوں کہا امریکا اپنے شہریوں کو حراست لینے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے مگر اتنے مخلص اور سرگرم عمل شخصیت کو بے بنیاد الزامات میں گرفتار کیئے جانے حکومت پاکستان کو شدید احتجاج کرنا چاہئے۔