20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:32
رانا ثناء اللہ کی گورنر پنجاب لطیف کھوسہ سے ملاقات
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنائاللہ نے گورنر ہاوٴس میں گورنر لطیف کھوسہ سے ملاقات کی ہے۔ جس میں مختلف صوبائی امور پر گفت گو کی گئی۔ ترجمان گورنر ہاوٴس عبداللہ ملک نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ملاقات مفاہمت کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ وزیرقانون پنجاب نے وائس چانسلر کی تعیناتی، سیلاب اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔ گورنر لطیف کھوسہ نے صوبائی وزیر کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق اس ملاقات کے مثبت اثرات سب کے سامنے آئیں گے۔