تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:32

کے ای ایس سی کا رویہ ، خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،اراکین اسمبلی متحدہ

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی الیکٹر ک کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے دفاتر کی بندش پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے کروڑوں عوام انتظامیہ اور یونین کے جھگڑے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ایک مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اور کاروباری حضرات کی زندگی پہلے ہی بجلی کی طویل دورانئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث اجیرن ہو چکی ہے اور عدالت کے حکم کے باوجود کے ای ایس سی کی تنصیبات اور عملے کو تحفظ فراہم نہیں کیاجارہا ہے۔انتظامیہ اور یونین کے باہمی تنازع کے باعث شہر کے عوام دوہرے عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان سے مطالبہ کیا کہ کے ای ایس سی کی جانب سے دفاتر کی بندش کا فی الفور نوٹس لیاجائے ، کے ای ایس سی کے عملے اور تنصیبات کو تحفظ فراہم کیاجائے اور شہر میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ ، کے ای ایس سی کی انتظامیہ اور احتجاجی ملازمین کی محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کر کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.