20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:43
ن لیگ کا انجم عقیل کو شو کاز نوٹس جا ری کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ نون کی قیادت نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ نوازشریف کا کہنا ہے کہ انجم عقیل کے حوالے سے عدالتیں جو بھی فیصلہ کریں گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔نون لیگی ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر کو بتایا کہ یہ فیصلہ مری میں پارٹی کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تازہ سیاسی صورتحال اور انجم عقیل کے واقعے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں میں خود احتسابی کا عمل ہونا چاہیے جبکہ انجم عقیل سے مکمل پوچھ گچھ اور تحقیقات کی جائیں گی اور انہیں پارٹی کی انکوائری کمیٹی کو تمام سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔ ان کا کہنا تھاکہ انجم عقیل کے حوالے سے عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور وہ جو فیصلہ کریں گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔