تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:43

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ،متحدہ امیدوار کو بر تری

جنگ نیوز -
کراچی…آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی د ونشستوں ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے ۔ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے امیدواروں کی دستبرداری کے بعد مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ نواز اور آزاد امیدواروں کے درمیان ہوا،پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ، کراچی میں ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس کیلئے بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں پر متحدہ قومی موومنٹ کے دونوں امیدوار طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ کو برتری حاصل ہے، اندرون سندھ میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں جن میں سکھر ، کوٹری ، نوابشاہ ،ٹنڈو الہیار ، اور ٹھٹھہ میں ووٹنگ کا تناسب سو فیصد رہاجبکہ حیدر آباد ، نوشہروفیروز ،میر پور خاص سمیت بعض پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا تناسب نوے فیصد سے زائد رہا، سو فیصد ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایا جاتا ہے،اب تک کی جانے والی گنتی کے مطابق مسلم لیگ نواز کے امیدوار عبدالرشید جرال نے سب سے زیادہ ووٹ سرگودھا سے حاصل کئے ہیں۔ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،حتمی نتاج آزاد کشمیر الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.