تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:55

اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں رمضان سے قبل ہی ہوش ربا اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی…رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کراچی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔کراچی کے بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا عمل جون سے شروع ہوا اور جیسے جیسے رمضان کا مقدس مہینہ نزدیک آتا جارہا قیمتوں میں یہ اضافہ مسلسل جاری ہے۔اب تک جن اشیاء کے نرخ بڑھ چکے ہیں ان میں ہول سیل سطح پر چینی 64 سے 70 روپے فی کلوتک جاپہنچی ہے جبکہ وزارت صنعت نے اس کی خوردہ قیمت میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا ہے۔اس کے علاوہ ریٹیل سطح پر چنے کی دال 70 سے بڑھ کر 80 روپے فی کلو کی سطح پرپہنچ ٓگئی ہے۔جہاں عوام کے لیے دال مہنگی ہوئی وہاں اس میں مرچوں کاتڑکا لگانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ کیونکہ نئی ثابت مرچ 320 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی جبکہ پرانی قیمت 240 روپے فی کلو تھی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کھانے پکانے کے تیل کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود کچھ برانڈڈ تیل و گھی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی جبکہ مارکیٹ میں مختلف برانڈ کا گھی و تیل 165 سے 195 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ریٹیل مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں9 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 82 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے ماہ رمضان میں طلب میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کو تمام اشیائے خوردونوش کی رسد بہتر بنانے کیساتھ قیمتوں پر کنٹرول کے نظام کو بھی موثربنانا چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.