تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:55

سندھ میں گیس کی دو روزہ بندش کا فیصلہ مسترد

جنگ نیوز -
کراچی…آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سندھ میں گیس کی دو روزہ لوڈشیڈنگ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔اپنے ایک بیان میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشن کی گیس بند کر کے بجلی کے شارٹ فال پر نہ کبھی پہلے قابو پایا گیا نہ اب لوڈشیڈنگ ختم کی جا سکے گی۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں گیس کی کوئی کمی نہیں، سی این جی کی گیس بندش کے بغیر بھی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں اور سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا اعلان واپس لیا جائے۔ غیاث پراچہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ذمہ گیس کمپنیوں کے اربوں روپے واجب الادا ہیں اسے مزید گیس نہ دی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.