20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:23
پشاورکے قریب نیا شہر بسایا جائے گا،بشیر بلور
جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختونخواکے سینئروزیربشیراحمدبلورنے کہا ہے کہ پشاورمیں شالیمارگارڈن کی طرزپرباغ مارچ میں اگلے سال مارچ تک مکمل کرلیا جائیگاجبکہ پشاورکے قریب نیا شہر بسایا جائے گا۔ پشاورپریس کلب میں میڈیاسے گفتگومیں بشیراحمدبلورکا کہناتھا کہ نیٹوگاڑیوں سے ٹیکس وصولی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلبہاراورباچاخان چوک کے قریب دوپل ،شاہی باغ میں امریکی امدادسے شالیمارگارڈن لاہورکے طرزپرباغ کی تعمیر،پانی فراہمی کے بوسیدہ پائپوں کی تبدیلی اورحیات آبادمیں پل تعمیر کیا جائے گا۔ ان کا کہناتھا کہ چودہ ہزارایکڑ زمین پرپشاورکے قریب نیاشہربسایاجائیگا۔بشیر بلور نے کہا کہ ریگی للمہ ٹاوٴن شپ کیلئے وفاق سے گیس کی فراہمی کی بات چیت جاری ہے جبکہ درانی میڈیاکالونی پرتیزی سے کام ہورہاہے۔ ان کا کہناتھا کہ صوبہ میں کمشنرپہلے ہی بحال ہوچکے ہیں تاہم کمشنری نظام مشاورت سے بحال کیا جائیگا۔