تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:23

پولیس حراست سے فرار انجم عقیل کو ن لیگ نے شو کاز نوٹس جاری کردیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو شو کاز نوٹس جاری کیا جبکہ اسی کیس کے حوالے سے آٹھ کارکنوں کی رکنیت معطل کر دی ہے۔انجم عقیل کو شو کاز نوٹس مسلم لیگ ن کی انضباطی کمیٹی نے جا ری کیا جس کا سربراہ راجہ ظفر الحق کو مقرر کیا گیا تھا ۔شو کاز نوٹس میں ان سے کئی وضاحتیں مانگی گئی ہیں جن میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی اراضی اور تھانے واپس نہ پہنچنے پر وضاحتیں طلب کی گئی ہیں،شو کاز نوٹس کا جواب دینے کی مدت30جولائی دی گئی ہے۔ انجم عقیل کو فرار کرانے کے الزام میں پارٹی کے 8 کارکنوں کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق رکنیت معطل کیے جانے والوں میں ملک رب نواز، ملک اختر، رانا محمد ظہیر خان ، ساجد عباسی ، ملک مصطفی ، راجا ناصر محفوظ، یاسر عباسی اور فیاض جٹ شامل ہیں، ان افرادکو تھانہ شالیمار میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو فرار کرانے کی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.