20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:23
ایوریج بلنگ کی اجازت دی جائے،کے ای ایس سی کی در خواست
جنگ نیوز -
کراچی… نیپرا قوانین سے استثنیٰ سے متعلق درخواست مسترد ہونے کے بعد کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نظر ثانی کی درخواست کردی ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے نیپرا کو بھیجی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں میٹر ریڈنگ ممکن نہیں ایوریج بلنگ کی اجازت دی جائے، درخواست میں کہاہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دفعہ144پر عمل درآمد یقینی نہ بنایاگیاتوموجودہ حالات میں دفاترسے باہر نکلناممکن نہیں۔ترجمان نیپرا نے جیونیوزکوبتایاہے کہ کے ای ایس سی کی درخواست مل گئی ہے جس کا جائزہ لیا جائے گا۔