تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:23

سلیم شہزادکمیشن منڈی بہاؤالدین اورسرائے عالمگیرکادورہ کریگا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سلیم شہزادکمیشن منڈی بہاؤالدین اورسرائے عالمگیرکادورہ کریگاجہاں سے سلیم شہزادکی لاش اورگاڑی ملی تھی۔ سلیم شہزاد کمیشن کا اجلاس جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعدمیڈیاسے بات چیت میں پی ایف یوجے کے صدرپرویزشوکت نے بتایاکہ سلیم شہزاد کی بیوہ عدت کے دن گزاررہی ہیں۔ لہٰذا کمیشن پیر کو یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا کمیشن ان کی بیوہ کے پاس خود جائے یا انہیں کمیشن کے اجلاس میں بلایاجائے۔ کمیشن کے اجلاس میں صحافی نسیم زہرہ اور طاہر علی ، سلیم شہزاد کی لاش نہر سے نکالنے والے محمد شفیق، ان کی تدفین کرنے والے ایدھی کے ملازم شہزاد چیمہ اور ان کی گاڑی کی اطلاع دینے والے راجا نثار کے بیانات قلم بند کئے گئے۔




صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.