20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:23
عدم تحفظ:کے ای ایس سی کا فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی …ایک طرف کے ای ایس سی انتظامیہ اور لیبر یونین کا جھگڑا کراچی کی عوام کے لیے باعث اذیت بنا ہوا ہے دوسری جانب کے ای ایس سی انتظامیہ نے اس اذیت کو اور بھی بڑھا دیا ہے اس اعلان کے ساتھ کہ کے ای ایس سی نے عدم تحفظ کے باعث کے ای ایس سی نے شہر میں تمام فیلڈ آپریشن اور دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، اور اب عوام اس ازیت کی شکایت بھی نہیں کرسکتے جو بجلی کی عدم فراہمی کے سبب انھیں مل رہی ہے ترجمان کے ای ایس کا کہنا ہے کہ عدم تحفظ کے باعث کے ای ایس سی نے شہر میں تمام فیلڈ آپریشن اور دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سی بی اے یونین کے لوگوں نے لوڈ ڈسپیچ سینٹر کی ٹیلی فون لائنیں بھی منقطع کردی ہیں جس کے باعث شہر بھر میں گرڈ اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق ہنگامی صورت حال کے باعث کے ای ایس سی انتظامیہ آج فرنس آئل کی خریداری نہیں کر سکی ہے جس کے باعث شہر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں صرف اسپتالوں،ائیرپورٹ، بندر گاہ اورواٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشن کولوڈ شیڈنگ استثنیٰ حاصل رہے گا، جبکہ گورنر ہاوٴس، وزیر اعلیٰ ہاوٴس سمیت دیگر سرکاری تنصیبات اور دفاتر کو لوڈ شیڈنگ کی مستثنیٰ فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔لوڈ شیڈنگ سے متعلق شکایات کر کے ہی ایک آسرا جو عوام کو ملتا ہے کہ ان کی شکایت در ج توہوئی ہے، اب کے ای ایس سی انتظامیہ نے اپنے فیلڈ آپریشن کو روکنے اور شکایتی مراکز بند کر نے کے اعلان کے ساتھ یہ آسرا بھی عوام سے چھین لیا ہے۔