تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:28

کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ہڑتالی ملازمین نے کے ای ایس سی ہیڈآفس کا محاصرہ ختم کر دیا ہے تاہم مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ کے ای ایس سی کے معاملات پر آج گورنر ہاوس میں اجلاس ہوگا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رات گئے بھی بیشتر علاقوں میں کیبل فالٹس، فیڈر ٹرپنگ اور پی ایم ٹی کی خرابی کے بہانے بجلی بند کردی جاتی ہے۔ بجلی کی طویل بندش سے گھروں میں پانی کی قلت ہوگئی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق بجلی کے بحران کے معاملے آج گورنر ہاوٴس میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں تمام فریق شرکت کریں گے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق کے ای ایس سی کو فرنس آئل کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ کے ای ایس سی انتظامیہ اور لیبر یونین کے درمیان نوے روز سے جاری تنازع نے گزشتہ روز اس وقت شدت اختیار کر لی۔ جب مشتعل مظاہرین نے کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو تابش گوہر کی آمد کی اطلاع پر ہیڈ آفس کے سامنے ڈنڈے بردار احتجاج شروع کردیا۔ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان سے مذاکرات کے بعد ملازمین نے محاصرہ ختم کر دیا تاہم دھرنا جاری ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کے ای ایس سی کی اہم تنصیبات کی سکیورٹی سنبھال لی ہے اور اگر کوئی شرپسندی ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.