21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:17
حکومت گرانے کیلئے منتخب نمائندوں پر کرپشن کا الزام لگایا جاتا ہے،گیلانی
جنگ نیوز -
لندن ... وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت گرانے کے لیئے منتخب نمائندوں پر کرپشن الزامات لگائے جاتے ہیں،جرنیلوں پر کبھی نہیں لگائے گئے وزیراعظم گیلانی نے لندن میں برطانیہ پاکستان ایوان صنعت و تجارت کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت گرانے کے لیئے منتخب نمائندوں پر کرپشن الزامات لگائے جاتے ہیں۔جرنلیوں پر کبھی نہیں لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔برطانوی نژاد پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔