21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:17
دی امیزنگ اسپائیڈر مین کا ٹریلر جاری کردیا گیا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... اسپائیڈر مین کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ آنے والی اسپائیڈر مین کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں امریکی اداکار اینڈریو گار فیلڈ اور ایما سٹون کو دکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں بھی اسپائیڈر میں کے نت نئے کارنامے دکھائے جائیں گے اور وہ سماج دشمن قوتوں سے جنگ لڑتا ہوا دکھائی دے گا۔ فلم” دی امیزنگ اسپائیڈر مین“ جولائی 2012 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔