تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:32

افغانستان : تشدد کے واقعات، تیرہ ہلاک

آج نیوز - افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں اور مزاحمت کاروں کے حملوں میں تین پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔
مزار شریف میں سائیکل میں نصب بم کے دھماکے میں پانچ شہری ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔ جنوبی افغانستان کے شہر غزنی میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے جن میں پانچ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے۔ قندھار میں مزاحمت کاروں نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو مزاحمت کار مارے گئے۔ دوسری جانب برطانوی فوج نے افغان صوبہ ہلمند کے شہرلشکرگاہ کی سیکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کردی۔۔ طالبان نے کہا ہے کہ ان کی ویب سائیٹس ہیک کرلی گئی ہیں،ملا عمرکی ہلاکت کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.