21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:28
پاکستان کی امداد امریکی وزیر خارجہ کی منظوری سے مشروط کرنے کے بل پر بحث
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے پاکستان کی سویلین اور سیکیورٹی امداد کو امریکی وزیر خارجہ کی منظوری سے مشروط کرنے کا بل ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی میں پیش کردیا ہے جس پر بحث جاری ہے۔ایوان نمائندگان میں اکثریتی جماعت ری پبلکنز نے یہ بل خارجہ پالیسی سے متعلق امور میں صدر اوباما کے کردار کو کم کرنے کے لیے پیش کیاہے۔ بل منظور ہوا توپاکستان کی امداد کے لیے امریکی وزیر خارجہ کو کانگریس کو یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ اسلام آباددہشت گردوں کیخلاف کارروائی اور اسامہ بن لادن کی پاکستان میں محفوظ موجودگی کی وجوہات جاننے سے متعلق امریکی تحقیقات میں مددکررہاہے۔کمیٹی کی ری پبلکن چیئرپرسن ای لینا راس کا کہناتھاکہ اس کا مقصد پاکستان کو یہ بتانا ہے کہ صورتحال پہلے جیسی نہیں اور اس نے نیوکلیئر بلیک مارکیٹ کوختم کرنے اوراسامہ کے بقیہ نیٹ ورک کوتباہ کرنے اوردانسداددہشت گردی سے متعلق امریکی مقاصدپورے نہ کیے تو ان سے جواب دہی ہو گی۔تاہم ایک ڈیموکریٹ رکن ہاورڈبرمن کاکہناتھاکہ امریکاکوپاکستان سے سخت رویہ اختیارکرناچاہیے لیکن سویلین اداروں کومضبوط کرناچاہیے اور بل کم نظری کاثبوت ہے،امکان ہے کہ بل پربحث آج مکمل کرلی جائے گی۔