تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:39

کے ای ایس سی کے مسئلے پرگھناوٴنی سیاست ہورہی ہے،محمد حسین محنتی

جنگ نیوز -
کے ای ایس سی کے مسئلے پرگھناوٴنی سیاست ہورہی ہے،محمد حسین محنتی

کراچی…امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کے مسئلے پر حکومت اور کے ای ایس سی انتظامیہ گھناوٴنی سیاست کررہے ہیں ،جس کی سزا کراچی کے شہریوں کو مل رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی انتظامیہ اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے گٹھ جوڑکی سزا کراچی کے عوام اور ملازمین کو دی جارہی ہے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ حکومت کے ای ایس سی کے مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور ہنگامی بنیادوں پر انہیں حل کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.