21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:54
بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نرخوں میں مزید1.13روپے اضافے کی درخواست
جنگ نیوز -
اسلام آباد.. .. .. . ملک میں بجلی تقسیم کار کی آٹھ کمپنیوں کے ٹیرف میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک روپیہ تیرہ پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت مانگ لی گئی ہے۔ سنٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ جون کے لئے 1 روپیہ 13 پیسے اضافہ کی اجازت دی جائے، سی پی پی اے نے یہ اضافہ بجلی تقسیم کار کی آٹھ کمپنیوں کے لئے مانگا ہے ، اس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن شامل نہیں۔