21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:49
ایران کی بھارت کو تیل کی فراہمی منقطع کرنے کی دھمکی
آج نیوز - ایران نے بھارت کو تیل کی فراہمی منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے بھارت کو کہا ہے کہ اگریکم اگست تک سات ماہ کی واجب الادا رقم ادا نہ کی گئی تو سپلائی روک دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت پر ایران کے پانچ ارب ڈالرز واجب الادا ہیں۔ بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے ایران کو جنوری دو ہزار گیارہ سے تیل کی رقم کی ادائیگی بند ہے۔ سعودی عرب کے بعد ایران بھارت کو تیل سپلائی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ ایران بھارت کو چار لاکھ بیرل تیل یومیہ فراہم کرتا ہے۔