21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:34
پاکستان کی معاشی رینکنگ پچہتر سے گر کر تیراسی پر آ گئی
آج نیوز - عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی رینکنگ پچہتر سے گر کر تیراسی پر آ گئی، پڑوسی ملک بھارت کا شمار عالمی ترقی میں حصے رکھنے والی چھ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا جا رہا ہے۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ ڈوئنگ بزنس دو ہزار گیارہ میں بتایا کہ وہ پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کا خواہشمند ہے اور نیشنل ٹریڈ کوریڈور امپروومنٹ پروگرام کے تعاون کے ساتھ ملکی برآمدات اور انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ریپورٹ کے مطابق سال دو ہزار دس کے مقابلے میں پاکستان کی اوور آل رینکنگ میں آٹھ درجے کمی کے بعد اسکی پوزیشن پچھتر سے گر کر تراسی پر پہنچ گئی۔ جبکہ پڑوسی ملک بھارت کا شمار عالمی ترقی میں حصے دار چھہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا جا رہا ہے۔ بھارت کا شمجار ایک سو تراسی ممالک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک درجے سے بڑھ کر ایک سو چونتیس نمبر پر کیا جا رہا ہے۔ ریپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی رینکنگ میں کمی کی وجوہات کاروبار کرنے کی زائد لاگت سمیت جائیداد کی ریجسٹریشن کے لیے ٹیکسیشن ریٹ میں دو سے چار فیصد اضافہ بھی بتایا جا رہا ہے۔