تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:33

دنیائے کرکٹ کا دوہزارواں ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائیگا، رپورٹ

آج نیوز - دنیائے کرکٹ کا دوہزارواں ٹیسٹ میچ آج سے انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان لارڈزمیں کھیلا جائے گا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رنگینی بھی طویل دورانیئے کی کرکٹ کی اہمیت کوختم نہ کرسکی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سفراٹھارہ سو ستتر میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہوا۔ پہلے ہزار میچز ایک سو سات سال میں مکمل ہوئے۔ یہ اہم میچ انیس سو چوراسی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پاکستان کے شہرحیدرآباد میں کھیلا گیا۔ تاہم اگلے ہزارٹیسٹ مقابلے صرف ستائیس سال میں پورے ہورہے ہیں۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے دوہزارویں ٹیسٹ میچ کو یادگاربنانے کے لیے کرکٹ کے گھرلارڈز کا انتخاب کیا۔ اسپورٹس جرنلسٹ احسان قریشی کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کے حقیقی اشقوں کی سرزمین پر ہونے والے معرکے کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔ عالمی نمبر ایک ہندوستان اور میزبان انگلستان کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی امید ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت اپنی جگہ لیکن کمرشلائز ہونے کی بنا پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آنا بھی ضروری تھا۔ سابق ٹیسٹ بالراقبال قاسم کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی افادیت اوراہمیت آج بھی برقرار ہے لیکن دور حاضر کے بیٹسمیوں میں وکٹ پرٹھہرکرکھیلنے کا عنصرکم نظر آتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تین گھنٹے میں توختم ہوجاتی ہے لیکن ٹیسٹ میں پانچ دن تک کھیل میں مختلف نشیب و فراز آتے ہیں اور یہی اس طرز کی کرکٹ کو خاس بات ہے۔ آئی سی سی کے لیے بھی یہ تجدید کا عمل ہے کہ وہ طویل دورانیئے کی کرکٹ کو زندہ رکھنے کے لیے مزید بہتری کی کوشش کرے تاکہ اس کھیل میں نکھار لاکر کرکٹ کی اصل روح کو قائم رکھا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.