21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:32
کراچی: لیاقت آباد ٹاوٴن سے 4 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .کراچی کے لیاقت آباد ٹاوٴن میں پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران جرائم کی واردتوں میں مبینہ طور پر ملوث 4 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی لیاقتآباد ٹاوٴن نوید خواجہ کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب جرائم کی واردتوں میں ملوث دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا،گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں قاسم اور صدیقی شامل ہیں،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،ایس ایس پی لیاقتآباد ٹاوٴن نوید خواجہ کے مطابق ایک اور کارروائی کے نتیجے میں شریف آباد کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث اور مفروردو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،جن کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز بھی ملے ہیں،گرفتار کئے جانے والے ملزمان لیاقتآباد ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی جرائم کی واردتیں کرچکے ہیں۔