21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:57
جمعہ کی رات سے مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع
جنگ نیوز -
کراچی . .. . . . ..محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی رات سے مون سون بارش کے نئے سلسلے شروع ہونے کی توقع ہے ،بارش کا نیا سلسلہ تین سے چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔