تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32

پاک بھارت مذاکرات 27جولائی کو بھارت میں ہونگے

جنگ نیوز -
اسلام آباد........جامع مذاکراتی عمل کے تحت پاکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ کے درمیان مذاکرات کی تاریخ کا حتمی تعین کرلیا گیا ہے، یہ ایک روزہ بات چیت 27 جولائی کو دہلی میں ہوگی ۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق بھارت سے مذاکرات کیلئے جانے والے پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کریں گی ، ستائیس جولائی کے مذاکرات سے ایک دن قبل دہلی میں ہی دونوں ممالک کے سیکریٹریز خارجہ کی ملاقات بھی ہوگی، اس میں حناربانی کھر اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے درمیان مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا جائے گا، پاک بھارت وزراء خارجہ کے مذاکرات میں اب تک کے جامع مذاکراتی عمل میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے مذاکراتی اہداف کا تعین بھی کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.