21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کو اپوزیشن بنچیں الاٹ ہو گئیں
جنگ نیوز -
کراچی. . .. . .. سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کردی گئیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رضا ہارون نے دیگر ممبران اسمبلی کے ساتھ الگ بنچوں پر بیٹھنے کی فہرست سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرائی۔ اس موقع پر رضا ہارون نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر کیلئے تین چار ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کے ہمیں اپوزیشن سیٹ الاٹ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن ہیں اور اس میں فرینڈلی اپوزیشن کی کوئی بات نہیں۔قانون سازی کے حوالے سے جو بل آئیں گے ہم دیکھیں گے وہ ملک کے فائدے میں ہیں کہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم حکومت کے سامنے اپنے تحفظات پیش کریں۔ابھی اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔