تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:14

صدر زرداری کی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات

جنگ نیوز -
جدہ…صدر مملکت آصف علی زرداری نے جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سعودی فرما روا شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تعریف ہیں اور پاکستان سعودی عرب کا قریبی اور گہرا دوست ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے بدھ کو شاہی محل میں ملاقات کی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور سعودی فرما روا شاہ عبداللہ کی ملاقات 75 منٹ تک جاری رہی جس میں دو طرفہ تعلقات ، مشرق وسطیٰ ، جنوبی ایشیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام چاہتا ہے، سعودی فرما روا شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تعریف ہیں ،سعودی عرب پاکستان کا قریبی اور گہرا دوست ہے، اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ نائف بھی موجود تھے۔ صدرزرداری نے گزشتہ روز شاہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ اوروزیر اعظم کے نائب ثانی شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کے عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیے میں صدرزرداری سے گورنر مکہ خالد الفیصل کی ملاقات بھی ہوئی۔ عشائیے کے بعد صدر زرداری اوران کے وفد نے عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئے دعائیں مانگیں۔ صدر آصف علی زرداری سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.