تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:14

گورنرسندھ کی یقین دہانی پر کے ای ایس سی ملازمین کا دھرنا ختم

جنگ نیوز -
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے دھرنا ملتوی کرنے اور معاملات حل کرانے کی یقین دہانی کے بعد کے ای ایس سی کے ہڑتالی ملازمین نے ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ کے بعد اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پیشتر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، کے ای ایس سی انتظامیہ ، سی بی اے کے چیئر مین نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی مزدور اتحاد 25جولائی تک احتجاج موخر کردے، اگر4دن میں مسائل حل نہ ہوئے تو ملازمین احتجاج کرنے میں حق بجانب ہونگے۔انہوں نے کہاکہ کو شش ہے کہ تمام ملازمین کے مسائل کو حل کرالیا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.