تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:12

این سی ایچ ڈی معاملہ مفادات کونسل میں اٹھایاجاسکتاہے ،کائرہ

اے آر وائی - اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نےکہا ہےکہ وفاقی حکومت نے این سی ایچ ڈی کے پچاس فیصد اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کر کے اپنا کردار ادا کردیا ہے، صوبائی خود مختار ی کے بعد اس قسم کے مسائل صوبائی سطح پر حل کیے جانے چاہئیں .



یہ بات انہوں نے ڈی چوک اسلام آباد میں این سی ایچ ڈی کے مظاہرین سے خطاب میں میں کہی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کو روزگار دینے پر یقین رکھتی ہے چھیننے پر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد این سی ایچ ڈی کی تحلیل کو روکنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ بعد میں این سی ایچ ڈی کے ملازمین نے جناح ایونیو پر احتجاجی ریلی نکالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.