21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:25
صدر پیپلزیونٹی خیبر پختون خوا سید کمال فائرنگ سے جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور صدر کے علاقہ باڑہ گیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز یونٹی خیبر پختون خوا کے صدر سید کمال سمیت دو افراد جاں بحق کر دئیے گئے۔پولیس کے مطابق پیپلز یونٹی خیبر پختون خوا کے صدرکمال ایک دوسرے پی آئی اے کے ملازم ایاز خان کے ہمراہ گاڑی میں گھر جارہا تھاکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے ان پر فائرنگ کی۔جس سے کمال اورایاز موقع پر جاں بحق ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار نے برقع پہن کر رکھا تھا،حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ کمال کو دھمکیاں مل رہی تھیں اور واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔پیپلز یونٹی کے سیکریٹری اطلاعات محمد فاروق نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پی آئی اے ملازمینکے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔