تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:25

کے ایس ای میں تیزی،100انڈیکس بارہ ہزار474 پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح کے قریب بند ہوا۔جمعرات کوکاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن ہی مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کار فرٹیلائزر اسٹاک میں سرگرم نظر آئے۔آج کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس42 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار12474 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم7 کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فاطمہ فرٹیلائزر کیشیئرز میں ہواجس کی قیمت 6پیسے اضافے کے ساتھ 17 روپے10 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 19پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار884 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.