تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:25

سندھ بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن کی بندشکیلئیاجلاس طلب

جنگ نیوز -
کراچی…آئندہ ہفتے سندھ اور بلوچستان میں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنکی بندشکیلئے 23 جولائی کو اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق اجلاس میں صنعتوں اور سی این جی ایسو سی ایشن کے نمائندوں سے لوڈ شیڈنگ کے امور پر تفصیلی بات چیت ہو گی اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سخت گرما گرمی کا امکان ہے کیونکہ صنعت کاروں نے ہفتے میں دو دن گیس کی بندش کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ سی این جی ایسو سی ایشنز کی جانب سے بھی دو دن بندش کی سخت مخالفت کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.