تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:25

فیصل آباد کاروبار کے لئے بہترین شہر قرار ،آئی ا یف سی

جنگ نیوز -
کراچی…آئی ایف سی نے پاکستانی شہروں میں کاروباری ماحول سے متعلق رپورٹ جاری کردی، فیصل آباد کو کاروبار کے لئے بہترین شہر قرار دیا گیاہے۔پاکستان میں کاروباری ماحول سے متعلق عالمی بینک کے ذیلی ادارے آئی ایف سی کی جاری کردہ رپورٹ میں شہروں کی درجہ بندی کیلئے 9 مختلف ریگولیٹری اور دیگر قوانین سے متعلق کاروباری برادری سے رائے لی گئی ہے۔ رپورٹ میں کاروبار کرنے ،نئے کاروبار کے آغاز، جائیداد کی رجسٹریشن اور تعمیرات، بیرون ملک تجارت اور کاروباری معاہدوں پر عملدرآمد کے شعبوں میں مجموعی طور پر فیصل آباد کو بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد نئے کاروبار کیلئے،فیصل آباد کاروباری سہولتوں کے لحاظ سے اور ملتان تعمیراتی کاروبار کیلئے بہترین شہر قرار دیئے گئے ہیں۔بندرگاہ ہونے کی وجہ سے کراچی بیرونی تجارت کیلئے بہترین شہرقرارپایاہے۔ وفاقی علاقہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں کاروبار کرنے والوں کیلئے ٹیکسوں کے مسائل کم ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.