تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:36

دنیا کی مہنگی ترین تفریحی کشتی ،قیمت صرف 4.8ارب ڈالر!

جنگ نیوز -
لندن …لندن کے ایک مشہور ڈیزائنرStuart Hughesنے دنیا کی مہنگی ترین Yachtتیار کرلی ہے۔History Supremeنامی اس تفریحی کشتی کی تیاری میں 1لاکھ کلوگرام خالص سونا اور پلاٹینم استعمال کیا گیا ہے۔اس شاندار اور مہنگی ترین کشتی کے عرشے سے لیکر ریلنگ اور ڈائننگ ایریا تک میں سونے کی تہہ چڑھائی گئی۔3سال میں تیار ہونے والی4 اعشاریہ8بلین ڈالر مالیت کی اس تفریحی کشتی کے ماسٹر بیڈ روم کی دیواریںT Rexڈائنوسارکی ہڈیوں کے سفوف سے مزین ہیں۔واضح رہے کہ 4 اعشاریہ8بلین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی دنیا کی سب سے مہنگی یہYachtایک نامعلوم ملائیشین بزنس مین نے تیار کروائی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.