تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:36

کراچی،پاک چین پاور کی ٹریڈنگ آج سے شروع

جنگ نیوز -
کراچی…پاک جین پاور لمٹیڈ کی ٹریڈنگ آج سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شروع ہوگئی ہے۔ پاک جین پاور لمٹیڈ کے ڈائریکٹر فنانس خالد قدیر قریشی نے گھنٹی بجا کر کمپنی کیشیئرز کی ٹریڈنگ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکس چینج کے شعبہ آپریشن کے سربراہ ہارون عسکری ، سابق کمشنر ایس ای سی پی راشد صادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ کمپنی حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری توانائی کے بحران میں کمی کیلئے ان کی کمپنی اپنا بھرپور کردار اداکرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں جس سے ان کی کمپنی مستقبل میں بھی فائدہ اٹھاتی رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.