21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:50
معاشی ترقی کیلئے کراچی میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ،وزیراعظم
جنگ نیوز -
لندن …وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے بہت سارے معاملات میں حکومت کا ساتھ دیا ہے معاشی ترقی کیلئے کراچی میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ، کالا باغ ڈیم تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے بعد بنایا جائیگا۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتیں کسی کے کہنے پر نہیں گرتیں، پیپلزپارٹی کی حکومت منتخب حکومت ہے ، اورملک میں عدلیہ سمیت تمام ادارے کام کررہے ہیں،اگرکسی کو کوئی مسئلہ ہے تو عدلیہ سے رجوع کرے۔ ایم کیو ایم سے اتحاد ساڑھے تین سال سے تھا،ایم کیوایم کے گورنر کو خوش آمدید کہتے ہیں،جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے لیکن جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دیں گے ملک میں توانائی کے بحران پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مشرف دور میں کالاباغ ڈیم کیوں نہ بن سکا؟۔حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایران سے بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 60 سالہ تاریخ میں زیادہ تر مارشل لا ایڈمنسٹریٹرز رہے ہیں،وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ ابھی کچھ آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں کہ کرپشن ہورہی ہے۔